• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگ بیٹے سے متلعق کیا سوال کرتے تھے؟ شرمیلا ٹیگور نے بتادیا

فوٹو فائل
فوٹو فائل

بالی ووڈ کی ماضی کی صف اول کی ہیروئین اور سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور کا کہنا ہے کہ جب ان کا بیٹا سیف علی خان چھوٹا تھا تو لوگ اس کی گال پر چٹکی لیتے ہوئے کہتے تھے کیا بنوگے ایکٹر یا کرکٹر؟ تاہم سیف ذرا مختلف جواب دیتے تھے اور کہتے کہ میں ہاکی اسٹار بنوں گا۔

واضح رہے کہ 79 سالہ شرمیلا ٹیگور کی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بھوپال کے شاہی خاندان کے رکن نواب منصور علی خان پٹودی سے 1968 میں شادی ہوئی اور 1970 میں سیف علی خان کی پیدائش ہوئی۔ 

اب نہ صرف شرمیلا ٹیگور کے بچے بلکہ ان کے پوتے پوتیوں نے بھی اداکاروں اور سلیبریٹی کے بچے ہونے کی وجہ سے توجہ حاصل کرلی ہے۔ 

تاہم سیف بچپن میں اس قسم کی توجہ ملنے سے جتنے پریشان ہوتے تھے اس سے کئی زیادہ ان کے بچے تیمور اور جاہ پریشان ہوتے ہیں۔ 

ایک حالیہ انٹرویو میں شرمیلا ٹیگور نے کہا کہ بچپن میں سیف اس قسم کی صورتحال میں کس طرح ڈیل کیا کرتے وہ ان کے بچوں تیمور اور جاہ سے مختلف ہوتا تھا۔

والدہ نے بتایا کہ ان سے جب لوگ پوچھتے کہ بڑے ہوکر کیا بنو گے تو سیف کہتے کہ میں ہاکی اسٹار بنوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میری پوتی سارہ نے ایسی صورتحال کا سامنا زیادہ بہتر انداز میں کیا، کیونکہ لوگوں کے اس طرز عمل کو تسلیم کرنا ہوگا کیونکہ یہ ایک حقیقت ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید