پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کی ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کی حکمت عملی بتادی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فخر زمان نے بتایا کہ بولنگ ہماری اسٹرینتھ ہے، اس لیے ہم ٹاس جیت کر اوس کے باوجود بیٹنگ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بولنگ تگڑی ہے، بہترین بولر لائن اپ میں ہیں، بیٹنگ کی طرف کسی کا دھیان نہیں جاتا، ایسے میں ہم پرفارم کر جاتے ہیں۔
لاہور قلندرز کے اوپنر نے مزید کہا کہ ٹیم کمبی نیشن اچھا بنا ہوا ہے، لطف اندوز ہو رہے ہیں، نسیم شاہ اور محمد حسنین اچھے پیس بولر ہیں، بہتر کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر میچ جیتنے کی کوشش کرتے ہیں، کراچی کی اچھی ٹیم ہے، کراچی میں کنگز جیتے، لاہور میں انہیں ہرانے کی کوشش کریں گے۔
فخر زمان نے یہ بھی کہا کہ میں نے نیا ہیلمٹ اپنے لیے منگوایا تھا وہ لوز تھا، کپتان نے کہا پہنے رہو تو میں نے کہا کہ چلو کپتان کی مان لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا شیڈول ٹف ہوتا ہے، اس لیے دیگر ٹورز پر بات نہیں ہوتی۔