لاہور(خالدمحمودخالد)بھارتی فوج نے پاکستان اور چین کے ساتھ ملنے والی سرحدوں پر جنگی تیاریاں تیز کردی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے فوج کی طرف سے دونوں ممالک کے بارڈرز پر نصب کرنے کے لئےجدید ترین اور آسانی کے ساتھ کھینچی جانے والی 307 آرٹلری گن سسٹم توپوں کی خریداری کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد معاملہ کابینہ کی سیکیورٹی کمیٹی کے پاس حتمی منظوری کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ وزارت دفاع نے کابینہ کمیٹی سے اس کی فوری منظوری کی درخواست بھی کی ہے۔