• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن، عمران کی پارٹی سربراہی کے خلاف کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا معاملے پر الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقررکر دیا ، سماعت 7 مارچ کو ہو گی - مسلم لیگ ن انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے سماعت 14 مارچ کو ہو گی،احسن اقبال اور شہباز شریف کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ، کاز لسٹ کے مطابق عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت بھی 7 مارچ کو ہو گی،مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن معاملے پر الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 14 مارچ کو کریگا،مسلم لیگ (ن) کو31دسمبر تک انٹرا پارٹی الیکشن کرانا تھے اور انہیں دو ماہ کی مہلت دی گئی تھی۔ 

ملک بھر سے سے مزید