اندور (جنگ نیوز) مسلسل دوٹیسٹ میں اسپن بولرز کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے والے کینگروز یکایک جاگ گئے، آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں جیت کی قدم بڑھادیے۔آف اسپنر ناتھن لائن نے یادگار کارکردگی پیش کرتے ہوئے 64رنز دے کر 8وکٹ ہتھیا لیے۔ ہوم ٹیم دوسری اننگز میں 163پر ڈھیر ہوگئی۔ چتیشور پجارا نے فائٹنگ 59رنز اسکور کرکے کچھ عزت بچائی۔ لائن نے پہلی اننگز میں بھی تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ آسٹریلیا میچ کے تیسرے روز جیت کیلئے صرف 76رنز کا ہدف درکار ہوگا۔ وہ جمعہ کو فتح کا تعاقب شروع کرے گا۔ قبل ازیں مہمان سائیڈ اپنی پہلی اننگز میں197رنز پر آؤٹ ہوئی۔ رویندراجدیجہ نے چار، جبکہ روی ایشون اور امیش یادیو نے تین تین وکٹ لیے۔آسٹریلیا نے اپنے آخری چھ وکٹ صرف11رنز کے بدلے 34گیندوں پر گنوائے۔