• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی کشتی حادثہ: شاہدہ رضا گھر سے اکیلی نکلی تھیں


اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والی شاہدہ رضا گھر سے اکیلے نکلیں تھیں، اپنے مفلوج بچے کے علاج کی خاطر بیرون ملک جانا چاہتی تھیں۔

شاہدہ رضا کا کشتی میں بیٹھنے کے بعد بھی گھر والوں سے رابطہ ہوا تھا۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی ہاکی اور فٹبال پلیئر شاہدہ کے گھر والوں نے ان کی میت پاکستان منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شاہدہ کی بہن سعدیہ روداد سناتے ہوئے زار و قطار رو پڑیں۔

کشتی حادثے میں جاں بحق پشاور کے نوجوان اذان آفریدی کی لاش 4 روز بعد مل گئی، جسے اٹلی میں موجود ماموں نے شناخت کی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق اذان آفریدی بیرون ملک تعلیم کے حصول کیلئے اٹلی گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید