• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں، کینیڈا کی وزیرِ خارجہ نے چینی ہم منصب کو بتا دیا

کینیڈین و چینی وزارائے خارجہ—فائل فوٹو
کینیڈین و چینی وزارائے خارجہ—فائل فوٹو

کینیڈا کی وزیرِ خارجہ میلانیا جولی نے چین کے ہم منصب کو واضح کہہ دیا کہ اپنے اندرونی معاملات میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں ہونے والے جی 20 اجلاس کے موقع پر کینیڈا اور چین کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

اس موقع پر کینیڈا کی وزیرِ خارجہ نے چینی ہم منصب سے کہا کہ کینیڈا اپنی جمہوریت اور اندرونی معاملات میں چین سمیت کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو کبھی بھی برداشت نہیں کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی خلاف ورزی کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے میڈیا نے حال ہی میں گمنام انٹیلی جنس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے چین کی طرف سے کینیڈا کے گزشتہ 2 انتخابات میں مداخلت کی کوششوں کا الزام لگایا تھا جس کی چین نے تردید کر دی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید