چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر نہ ہوسکی۔
عمران خان کے وکیل اظہر صدیق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت لے کر عدالت عالیہ لاہور پہنچے تو گیٹ نہیں کھولا گیا۔
وکیل نے گیٹ پر موجود اہلکار کو عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پکڑا دی۔
وکیل اظہر صدیق نے پولیس اہلکار سے کہا کہ یہ درخواست اندر آفس میں بھجوادیں۔
پولیس اہلکار نے عمران خان کے وکیل کو درخواست واپس کرتے ہوئے کہا کہ ’آج اتوار ہے، کوئی عملہ اندر موجود نہیں۔‘
عمران خان کے وکیل اہلکار کی طرف سے جواب ملنے کے باوجود ہائیکورٹ کے دروازے پر موجود رہے جبکہ فواد چوہدری عدالت عالیہ لاہور سے واپس چلے گئے۔