• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد شادی کرنا چاہتی ہوں، نوال سعید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نوال سعید نے حالیہ انٹرویو میں بریک اپ اور شادی کے حوالے سے کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ جلد شادی کرنا چاہتی ہیں۔

نجی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں میزبان کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اداکارہ جب جذباتی ہوتی ہیں تو انگریزی زبان میں شاعری کرتی ہیں، بالخصوص اس وقت جب دل ٹوٹا ہوا ہو۔

مزبان کے بریک اپ سے باہر نکلنے اور شادی کے حوالے سے سوال پر اداکارہ نے سابقہ بوائے فرینڈ کا نام لئے بغیر بتایا کہ شادی اور اس کے بعد کی زندگی کے حوالے سے تمام منصوبہ بندی کرلی تھی اس شخص کے ساتھ لیکن بریک اپ پر آنکھیں کھلیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقت سے بڑا مرہم ہے وقت کے ساتھ ساتھ سب کچھ بہتر ہوجاتا ہے، لیکن اس انسان کی اہمیت ختم نہیں ہوتی کیونکہ اس کے ساتھ ایک وقت گزارا ہوتا ہے۔ دشمنی والے خیالات شروع میں آتے ہیں لیکن جب آپ پرواہ کرنا چھوڑ دیتے ہیں تو احساسات بھی ختم ہوجاتے ہیں۔

نوال سعید نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کی شادی ہوجائے، اگر جلدی شادی ہوجائے تو کوئی مسئلہ نہیں، شادی کسی ایسے انسان کے ساتھ ہو جو سب کی عزت کرتا ہو، دوسروں کو بھی اہمیت دیتا ہو ، ایسا نہ ہو کہ صرف اپنے آپ کو ہی سب کچھ سمجھتا رہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ نوال سعید اور اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے اور اداکار ارسلان فیصل کے تعلقات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں ہیں اور دونوں فنکار انسٹاگرام پر بھی ایک ساتھ کافی متحرک نظر آئے تھے بعدازاں ارسلان فیصل کی شادی شوبز انڈسٹری سے باہر نیہا نامی لڑکی سے ہوگئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید