• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں ایک گھر میں گیس کے اخراج سے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ 

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر کے مطابق دھماکہ سرکی کلاں ڈبل روڈ کے قریب مولوی عبدالعزیز کے گھر میں مبینہ طور پر گیس لیکج کے باعث ہواجس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت سمیت 6 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

جاں بحق ہونے والے دیگر افراد 4 سے 9 سال کی عمر کے بچے ہیں۔ جبکہ گھر کے مالک مولوی عبدالعزیز اور ان کے دو بیٹوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔

 لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید