بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے مشہور زمانہ فلم دھوم کے نئے پارٹ میں شاہ رخ خان کی شمولیت کا اعلان کر دیا۔
سدھارتھ آنند نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پرستاروں کیلئے ایک اپ ڈیٹ ہے، عکسبندی جلد شروع ہونے والی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے پسندیدہ شاہ رخ سر کے ساتھ کام کرنے کیلئے بہت زیادہ خوش ہوں۔
سدھارتھ کا کہنا تھا کہ ولن کے متعلق کل مطلع کروں گا۔
گزشتہ روز کی گئی ٹوئٹ میں ہدایت کار نے ایک تصویر شیئر کی جس میں شاہ رخ خان کا نام اوپر اور ان کا نام نیچے درج تھا، درمیان میں دھوم 4 کا ممکنہ لوگو بھی تھا۔
یاد رہے کہ دھوم 3 سال 2013 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں مرکزی کردار عامر خان نے ادا کیا تھا۔