• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم خواتین نے زندگی کے ہر شعبے میں اہم کردار ادا کیا، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مسلم خواتین نے زندگی کے ہر شعبے میں اہم کردار ادا کیا۔

نیویارک میں ویمن اِن اسلام کانفرنس کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اسلام خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید بےنظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، وہ خواتین کو بااختیار بنانا چاہتی تھیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بےنظیر انکم سپورٹ فنڈ کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین نے قوم کی تاریخ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ملالہ یوسف زئی نوبیل انعام حاصل کرنے والی پہلی نوجوان ہیں۔

قومی خبریں سے مزید