• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کارکن علی بلال کومردہ حالت میں اسپتال لانے والوں کی تصاویر سامنے آ گئیں


لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کو اسپتال لانے والوں کی تصاویر سامنے آ گئیں۔

ایک کالے ڈالے میں سوار 2 افراد علی بلال کو اسپتال لائے اور ایمرجنسی کے باہر سے اسٹریچر پر ڈال کر دونوں افراد اسے ایمرجنسی میں لےگئے۔

ڈاکٹرز نے چیک کرتے ہی علی بلال کی موت کی تصدیق کردی جس کے بعد دونوں افراد ایمرجنسی سے چلے گئے۔

انکوائری کمیٹی تشکیل

دوسری جانب پنجاب پولیس نے علی بلال کی ہلاکت سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

انکوائری کمیٹی میں ڈی آئی جی ایلیٹ فورس صادق علی اور ایس ایس پی عمران کشور شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق انکوائری ٹیم گواہوں کے بیانات قلمبند کرے گی اور واقعے کی رپورٹ 3 دن میں آئی جی پنجاب کو دے گی۔

قومی خبریں سے مزید