بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انجمن تاجران کے وفد نے حافظ محمد یونس کی قیادت میں حکومت پنجاب کی جانب سے بہاو ل پور میں تھانہ بغدادالجدید، تھانہ سول لائینز، تھانہ کوتوالی، تھانہ کینٹ اور تھانہ صدر بہاول پورمیں قائم کئے گئے فرنٹ ڈیسک کا وزٹ کیا، جہاں پر حال ہی میں تعینات ہونے والے پولیس سٹیشن اسسٹنٹ نے انہیں اپنے کام سے آگاہ کیا ، وفد کا تھانہ بغدادالجدید میں ترجمان ضلعی پولیس جام محمد ساجد اور ایس ایچ او شیخ اسجد مسعود نے استقبال کیا، اس کے بعد وفد کو تھانہ سول لائینز، تھانہ کوتوالی، تھانہ صدر بہاولپور اور تھانہ کینٹ کے فرنٹ ڈیسک کا وزٹ کرایا گیا، جہاں پر متعلقہ ایس ایچ اوز اور فرنٹ ڈیسک کے عملہ نے بریفنگ دی، تھا نہ کینٹ میں ڈی ایس پی سٹی راجہ غلام عباس نے وفد کوفرنٹ ڈیسک کی افادیت کے بارے میں آگاہ کیا ،وفد کے اراکین میں شیخ رضوان الہٰی ، مظہرالسلام، حاجی ظہیر، میر جمال ، آصف قریشی ، شیخ تسنیم ، حاجی عبدالمجید ، اخترلنگاہ، شفقت محمود ، منظور لنگاہ ، جلال دہلوی ، حافظ خالد محمود اور شہزاد خان شامل تھے۔