بہاولپور(سٹی رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور شیخ نعیم احمد نے بورسٹل انسٹیٹیوٹ اینڈ جیونائل جیل بہاولپور کا دورہ کیا۔ معزز جج نے اسیر بچوں کے مسائل سنے اور ایک اسیر بچے کو ذاتی مچلکہ پر جیل سے رہا کر نے کا حکم دیا جسے ضروری کاروائی کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا۔