• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 8 کے دوران راولپنڈی میں ویمن لیگ کے سلسلے میں نمائشی ویمن کرکٹ میچز کرا رہا ہے۔

تین میچز کے سلسلے کا ایک میچ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جا چکا ہے جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ آج اور کل کھیلا جائے گا۔

ویمن نمائشی میچز میں ملک کی تمام سرکردہ ویمن کرکٹرز کے ساتھ 10 نامور غیر ملکی کرکٹرز بھی حصہ لے رہی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس اقدام کو کرکٹ کے حلقوں میں پذیرائی مل رہی ہے اور پی سی بی مستقبل قریب میں ویمن کرکٹ لیگ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ویمن لیگ کے میچز میں 2 خواتین امپائرز سلیمہ امتیاز اور حمیرا فرح ہیں جبکہ میچ ریفری محمد انیس ہیں۔

ثمن ذوالفقار کون ہیں؟

کرکٹ کے حلقوں نے نشاندہی کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلی اور واحد خاتون میچ ریفری کو نظر انداز کیا ہے اور اگر ان میچز میں ان کو ذمہ داری دی جاتی تو اس سے خاتون میچ ریفری کو شناخت ملتی اور اس سطح کے میچ سے ان کو ایکسپوژر بھی ملتا۔

ثمن ذوالفقار کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2020 میں میچ آفیشلز کے ڈویلپمنٹ پینل میں شامل کیا تھا، وہ پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹ میچ ریفری ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں۔

ثمن ذوالفقار ڈومیسٹک کی سطح پر ویمن میچز سپروائز کر رہی ہیں لیکن پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے ساتھ ہونے والے نمائشی ویمن میچز سے انہیں نظر انداز کر دیا گیا ہے جو کہ حیران کن ہے

ثمن ذوالفقار نے چند ماہ قبل جیو نیوز کو دیے انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کا ٹارگٹ ہے کہ پی ایس ایل میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں اور آئی سی سی کے پینل میں شامل ہوں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید