سندھ میں گندم کٹائی سیزن میں بھی آٹا مہنگا فروخت کیا جارہا ہے جبکہ کراچی کے کئی علاقوں میں آٹے کی قلت کا بھی مسئلہ ہے۔
گندم کی سپورٹ پرائس 100 روپے کلو اور اوپن مارکیٹ میں کچی گندم 116 روپے کلو ہے جبکہ مارکیٹ میں صاف گندم 122 روپے کلو ہے۔
شہر میں برانڈ آٹا 168 روپے کلو اور فائن آٹے کی ایکس مل قیمت 132 روپے کلو ہے۔
کراچی میں فائن آٹے کا ہول سیل ریٹ 150 روپے ہےجبکہ چار روز قبل آٹے کی ایکس مل سپلائی 120 روپے میں ہوئی تھی۔
چار روز پرانا اسٹاک آٹا 140 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے جبکہ ڈھائی نمبر آٹے کا ہول سیل ریٹ 125 روپے کلو ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں چکی کا آٹا 155 سے 160 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔