ویمنز لیگ کے دوسرے نمائشی میچ میں ایمازونز نے سپر وومن کو 41 رنز سے شکست دے دی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں ایمازونز کے 205 رنز کے تعاقب میں سپر وومن 9 وکٹ پر 163 رنز بناسکی۔
سپر وومن کی لورین ونفیلڈ ہل کی 80 رنز کی اننگز رائیگاں چلی گئی، دیگر کھلاڑیوں میں ارم جاوید 28، چماری اتھاپتو 17 اور منیبہ علی 11 بناسکیں۔
ایمازونز کی انعم امین نے 17 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، فاطمہ ثناء نے 2، ڈینی وائٹ اور غلام فاطمہ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ایمازونز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹ پر 204 رنز بنائے اور حریف ٹیم کےلیے 205 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔
ڈینی وائٹ نے 97 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی تو بسمہ معروف نے ناقابل شکست 73 رنز بنائے۔
ایمازونز کی ڈینی وائٹ کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ایمازون اور سپر وومن کے درمیان تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے جبکہ تیسرا اور آخری میچ کل راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔