لاہور(خصوصی رپورٹر،نمائندہ خصوصی )سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی موت ان کے اپنے ہاتھوں سے ہو گی ۔ان کی روح پرواز ہوتے دیکھ رہا ہوں،ان پر نزع کی حالت طاری ہو چکی ہے۔17جون کو مال روڈ کے احتجاجی دھرنے میں ایک خاص اعلان کروں گا۔ پی ٹی آئی نے بھی انکی حمایت کر دی ،ماڈل ٹاؤن سانحہ کے ذمہ دار شریف برادران اور ان کے حواری ہیں جنہوں نے دن کی روشنی میں 14 لوگ شہید اور 100 سے زائد کو زخمی کیا، یہ سارا قتل عام یکطرفہ تھا۔ اگر دن کی روشنی میں ہونے والی اس خون ریزی کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دینی تو پھر پارلیمنٹ قانون بنادے کہ ریاست جسے چاہے مار دے اور مرنے والے انصاف حاصل کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہو گا۔ لاہو ر ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے حکمرانوں کے حکم پر خون کی ہولی کھیلی، وزیراعلیٰ نے 17 جون 2014 ء کی شام اعلان کیا تھا کہ جوڈیشل کمیشن نے میری طرف اشارہ بھی کیا تو استعفیٰ دے دوں گا کمیشن نے اشارہ تو کیا پورا ہاتھ سر پر رکھ دیا۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر عدالت کے حکم پر بھی درج نہیں ہورہی تھی،آرمی چیف کی مداخلت سے درج ہوئی اب ہماری ان سے درخواست ہے جس قانون کے تحت انہوں نے ایف آئی آر درج کرائی اسی قانون کے تحت انصاف بھی دلوائیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے۔دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر لینے والے سپہ سالار اعظم نے ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کو انصاف نہ دلوایا تو قیامت کے دن ان سے سوال ہو گا۔جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ شائع کی جائے اور جے آئی ٹی کی رپورٹس کی مصدقہ نقول ہمیں فراہم کی جائیں ۔17 جون کو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندرمال روڈ پر جمع ہو گا۔آئندہ کا لائحہ عمل مال روڈ پر دوں گا۔ گزشتہ روز وہ صبح ساڑھے 8 بجے لندن سے علامہ اقبال نیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچے جہاں ان کا عوامی تحریک کے کارکنان کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ایئرپورٹ پر ڈاکٹر حسن محی الدین، خرم نواز گنڈاپور، خواجہ عامر فرید کوریجہ، علماء و مشائخ ، یوتھ اور ایم ایس ایم کے نوجوان بھی موجو دتھے ۔ منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔خواتین کی ایک بڑی تعداد مرکزی صدر فرح ناز کی قیادت میں صبح 6 بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچی۔سربراہ عوامی تحریک نے لاہور ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ کہا کہ 17 جون کا دھرنا شہدائے ماڈل ٹاؤن کو انصاف دلوانے کیلئے ہے ۔ ہم دو سال سے در در دھکے کھارہے ہیں ہمیں انصاف نہیں دیا گیا، ہم انصاف لینے گئے تو ہمارے ہی 42 کارکنان جو سانحہ کے زخمی اور چشم دید گواہ ہیں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔ہم پرامن لوگ ہیں اور صرف لاشیں اٹھاتے رہے اور اب بھی پرامن احتجاج کے ذریعے انصاف کا حق مانگ رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ میں کرکٹر نہیں ہوں کہ مجھے ایمپائر کی انگلی اوپر اٹھنے یا نیچے جانے سے متعلق کچھ علم ہو ۔عمران خان کے ساتھ جیسے پہلے تعلقات تھے ویسے اب بھی ہیں۔تمام سیاسی جماعتوں نے دھرنے میں شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے سے مال روڈ پر ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج میں شرکت کے لئے آج لاہور آئیں گےانہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کو ٹیلی فون کیا اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا ، دونوں رہنمائوں نے 17جون کو مال روڈ پر سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے سے مال روڈ پر ہونے والے احتجاج پر تفصیلی بات چیت کی۔ طاہر القادر