• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، دو اہلکار اغوا


کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر کے دو اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عرفان سموں کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے کندھ کوٹ میں دوڑ پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور 2 اہلکاروں کو اسلحہ سمیت اغوا کر لیا۔

عرفان سموں نے کہا کہ ڈاکو پولیس اہلکاروں کو اغوا کر کے درانی مہر کچے کے علاقے کی طرف لے گئے۔ پولیس کی بھاری نفری مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئےکچے کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔

ایس ایس پی عرفان سموں کا کہنا تھا کہ مغوی پولیس اہلکاروں کو جلد بازیاب کروا لیا جائے گا۔

دوسری طرف ڈاکوؤں نے مغویوں کی ویڈیو جاری کردی ہے۔ مغویوں کا کہنا تھا کہ کشمور پولیس نے ڈاکوؤں کے ساتھی کو حراست میں لیا ہے، جس کی وجہ سے انہیں اغوا کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید