لاہور (واصف ناگی) وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ماڈل ٹائون کے واقعے کے حوالے سے جو واقعات اب تک بیان کئے ہیں۔ وہ غلط بیانی اور جھوٹ پرمبنی کئے ہیں اور ان کے بیانات میں بھی کئی جگہ تضاد پایا جاتا ہے۔ وہ ہر کچھ ماہ بعد ملک میں بدامنی اور بے چینی پیدا کرنے کیلئے آ جاتے ہیں اور ملکی ترقی کے دھارے کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ با تیں انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور جے آئی ٹی کے پاس وہ تمام ثبوت اور ویڈیو ز موجود ہیں۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری جو بیانات دے رہے ہیں۔ ان میں کوئی صداقت نہیں۔ اس طرح ایف آئی او اور استغاثہ میں بھی ان کے بیانات میں تضادات ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا یہ کہنا کے وزیراعلیٰ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ خاں کے کہنے پر ہمارے دفاتر پر حملے کئے گئے اور کہا گیا کہ طاہر القادری کا خاندان ختم کر دو۔ بالکل جھوٹ پر مبنی ہے۔ رانا ثناء نے کہا کہ تحریک انصاف اور دیگر پارٹیوں نے الیکشن میں اس طرح کام نہیں کیا جس کی بناء پر ان کو شکست ہوئی۔ اب اگر 2018ء کے انتخابات کیلئے دیگر سیاسی پارٹیوں نے اپنے اپنے حلقوں کیلئے کوئی کام نہ کیا اور الیکشن کی حکمت عملی کو درست طریقے سے نہ اپنایا تو ان کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے شہر خموشاں میں چلی جائے گی۔ رانا ثناء اللہ نے شیخ رشید کے کردار اور بیانات پر سخت نکتہ چینی کی اور کہا کہ وہ عید پر یہ بیان جاری کر دیتے ہیں کہ عید سے پہلے قربانی ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید انتہائی گھٹیا سیاستدان ہیں۔ وہ عجیب و غریب باتیں کرتے رہتے ہیں۔خصوصی نمائندہ کے مطابق رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں میں نے عوامی تحریک کو پیشکش کی تھی کہ قرآن پاک پر یا خانہ کعبہ میں جا کر اس حوالے سے بات کرنے کو تیار ہیں،من گھڑت اور سازشی کہانی کے ذریعے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔جوڈیشل کمشن کے فیصلے کو لارجر بنچ کے فیصلے تک مشتہر نہیں کیا جا سکتا، کمیشن کی رپورٹ کامقدمے کے ٹرائل اور تفتیش سے کوئی تعلق نہیں ۔عوامی تحریک کو مال روڈ پر دھرنے کی اجازت دیدی ہے جب تک انکی طرف سے قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا جاتا تعاون کرینگے، سحروافطار میں بھی انہیں حکومتی سطح پر تعاون فراہم کرنے کو تیار ہیں، شیخ رشید جیسے لوگ عوام کو خراب کرتے ہیں،یہ ملک میں افرا تفری اور عدم استحکام چاہتاہے۔ اس موقع پر ترجمان پنجاب حکومت زعیم حسین قادری اور سیکریٹری پراسیکیوشن رانا مقبول بھی موجود تھے ۔رانا ثناء اللہ