چندی گڑھ (اے پی پی) پنجاب سے تعلق رکھنے والے سکھ یاتریوں نے ریاست ہماچل پردیش جاتے ہوئے منالی کے داخلی مقام پر گرین ٹیکس ادا کرنے سے انکار کر دیا اور ہائی وے کو بلاک کر کے احتجاج کیا، انہوں نے اس دوران خالصتان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ تفصیلات کے مطابق ہماچل پردیش کی سرحد پر چندی گڑھ منالی شاہراہ پر تقریباً 100سکھ ہاتریوں نے منالی کے داخلی مقام پر ایک بیریئر پر گرین ٹیکس ادا کرنے سے انکار کیا اور ہائی وے کو بلاک کر کے احتجاج کیا۔ انہوں نے خالصتان کے حق میں نعرے بھی لگائے، انتظامیہ کی مداخلت کے بعد احتجاج ختم کروا کر شاہراہ کو کلیئر کیا گیا ۔