کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کے شہر پونے میں دریا پر بنا پُل گرگیا جس کے باعث 6افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ پونے شہر میں پیش آیا، لوگ پانی کا تیز بہاؤ دیکھنے کیلئے جمع تھے، خستہ حال پل وزن برداشت نہ کرسکا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں دریا پر بنے پُل پر لوگ پانی کا تیز بہاؤ دیکھنے کیلئے جمع تھے۔ بھارتی میڈیا نے بتایاکہ واقعے کے وقت پُل پر 100کے قریب سیاح موجود تھے، پُل گرنے کے بعد کچھ سیاحوں نے دریا میں تیرکر جان بچائی تاہم کئی افراد دریا میں ہی بہہ گئے۔