• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی بڑی گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کے بعد پیداوار جزوی معطل

تہران (صباح نیوز)ایران نے دنیا کی سب سے بڑی گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کے بعد پیداوار جزوی طور پر معطل کردی جبکہ تہران میں وزارت دفاع کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر پہلا نمایاں حملہ کیا ہے، اسرائیلی حملے کے نتیجے میں آگ لگنے کے بعد ایران نے دنیا کی سب سے بڑی گیس فیلڈ سائوتھ پارس میں جزوی طور پر پیداوار معطل کر دی ہے۔جنوبی ایران کے صوبہ بوشہر کے ساحل کے قریب واقع یہ ہے، سائوتھ پارس کہلاتا ہے اور ایران کی زیادہ تر گیس یہیں پیدا ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک چھوٹے اسرائیلی ڈرون نے سائوتھ پارس گیس کنڈینسیٹ فیلڈ کے ایک حصے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔سائوتھ پارس کا بیشتر حصہ سمندر میں موجود ہے لیکن اس کے کئی حصے زمین پر بھی موجود ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید