• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدینہ منورہ: شہریوں کےمعیار زندگی میں اضافہ، اطمینان کی شرح 82 فیصد ریکارڈ

ریاض(جنگ نیوز) سعودی ویژن 2023 کے تحت معیار زندگی میں اضافے کےلحاظ سے مدینہ منورہ میں عوامی اطمینان کی شرح 82فیصد ریکارڈ کی گئ ہے ، جوگزشتہ نتائج کے مقابلے میں 16فیصد اضافہ ہے،سروے میں کمیونٹی کی شمولیت کو بھی نمایاں کیا گیا، 68فیصد رہائشی کھلے فورمز اور براہ راست مقامی فیصلوں کی تشکیل میں اپنے کردار سے مطمئن نظر آئے۔سعودی پریس ایجنسی نے رپورٹ کےمطابق سروے میں 75220شہریوں نےحصہ لیا۔ سروےکے اعدادوشمار کے مطابق سمارٹ لائٹنگ، راہگیروں کیلئے محفوظ فٹ پاتھ اور بہتر عوامی سہولتوں کے حوالے سے شہریوں کا اطمینان 18 فیصد مزید بڑھ کر 78فیصد ہو گیا ہے،شہر میں سڑکوں کے ڈیزائن اور روشنی کے نظام کے حوالے سے عوامی اطمینان کی سطح27فیصد اضافےسے62فیصد تک پہنچ گئی۔جبکہ عمومی صفائی کی اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے علاقوں میں اطمینان کی سطح 81فیصدریکارڈکی گئی۔سروے کے نتائج ظاہر کرتےہیں کہ شہر میں صفائی ستھرائی 71فیصد جبکہ ماحولیاتی بہتری پراطمینان 28 فیصدبڑھ کر 61فیصد ہو گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید