• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطری اور اماراتی وزرائے خارجہ کی ایران پر اسرائیلی حملوں پر گفتگو

کراچی (نیوز ڈیسک) قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے، قطری وزیراعظم نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے قابل مذمت ، ایرانی خودمختاری اور سلامتی اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔قطر نیوز ایجنسی (کیو این اے) کے ایک بیان کے مطابق، دورانِ گفتگو دونوں نے علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، جس میں ایران پر اسرائیلی حملہ بھی شامل تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ محمد نے "قطر کی جانب سے ایرانی سرزمین پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کا اظہار کیا، اور اسے "ایران کی خودمختاری اور سلامتی کی صریح خلاف ورزی اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی واضح خلاف ورزی" قرار دیا۔قطری وزیر اعظم نے کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی طرف واپسی کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں پر بھی زور دیا۔
دنیا بھر سے سے مزید