احمد آباد (جنگ نیوز) بھارت نے چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں571 کا پہاڑ جیسا ٹوٹل بناکر خود کو محفوظ کرلیا۔ ویرات کوہلی نے 186، شبھمن گل نے 128،اکشر پٹیل نے 79 اور سریکار بھارت نے 44رنز بنائے۔ جواب میں آسٹریلیا نے چوتھے روزکھیل ختم ہونے پر کسی نقصان کے بغیر تین رنز بنائے تھے۔