کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ باکسنگ چیلنج میں پاکستانی نژاد لاورا اکرم کو سیمی فائنل میں منگولیا کی میچدما ایردینڈالی نے پوائنٹس پر شکست دیدی۔ جمہوریہ چیک میں سیمی فائنل میں شکست کے بعد لاورا اکرم برانز میڈل کے حصول میں کامیاب رہیں برطانوی نژاد پاکستانی لاورا اکرم ورلڈ باکسنگ چیلنج میں میڈل جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر ہیں۔