• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد آباد طیارہ حادثہ، اینڈرسن ٹنڈولکر ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احمد آباد طیارہ حادثے کی وجہ سے انگلینڈ اور بھارت کےدرمیان اینڈرسن ٹنڈولکر ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی کردی گئی ہےمیڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ اینڈرسن، ٹنڈولکر ٹرافی کی گرینڈ لانچنگ احمد آباد طیارہ حادثے کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہےاس سے قبل دونوں ملکوں کی ٹیسٹ سیریز پٹودی ٹرافی کے نام سے ہوتی تھی جسے اب ختم کردیا گیا ہے۔ ٹرافی کونام دینے کی لانچنگ تقریب ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کی سائیڈلائن پر 14 جون کو رکھی گئی تھی، دونوں بورڈ ز نے باہمی مشاورت سے تقریب کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا،جمعرات سے شروع ہونے والی سیریز سے انگلینڈ اور بھارت کےدرمیان ٹیسٹ سیریز کو اینڈرسن ٹنڈولکر ٹرافی کا نام دیا گیاہے۔

اسپورٹس سے مزید