کراچی(اسٹاف رپورٹر)جنوبی افریقا سے قبل نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کو ڈبلیو ٹی سی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا تین ایڈیشنز میں تین ٹیمیں فاتح رہیں۔جنوبی افریقانے ٹیمبا باووما کی کپتانی میں بغیر کسی شکست کے نو ٹیسٹ جیتے ہیں۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کامیابی کے بعد جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باووما نے کہا کہ ایڈن مارکرم نے ناقابل یقین بیٹنگ کی، چند ماہ پہلے لوگ مارکرم کی ٹیم میں جگہ پر سوال اٹھا رہے تھے۔ ہم جیت کی یقین کے ساتھ آئے تھے، کگسیو ربادا ہمارے لیے بہت اہم کھلاڑی ہیں۔ امید ہے اس وقت پورا جنوبی افریقا جشن منارہا ہوگا۔جنوبی افریقا کے سابق ٹیسٹ کپتان شان پولاک کا کہنا ہے جنوبی افریقانے ایک بڑی ٹیم اور مشکل حریف کےخلاف شاندار کامیابی حاصل کی ہے، ہمارے کھلاڑیوں نے ہمت دکھائی اور مخالف ٹیم کے خلاف سینہ سپر کھڑے رہے، یہ 2025 کی کلاس ہے اور اب جنوبی افریقا آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن ہے۔شان پولاک نے کہا کہ اس وقت جنوبی افریقاکی سڑکوں پر لوگ گارہے ہوں گے اور رقص کررہے ہوں گے، ریمبو نیشن پروٹیز یونٹ کی اس فتح پر بہت فخر محسوس کررہی ہوگی۔