کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 7 جولائی سے کراچی میں شروع ہو گا ۔کیمپ میں کھلاڑی بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کے لیے تیاری کریں گے ۔پاکستان شاہینز کا کیمپ کراچی میں 10 جولائی سے شروع ہو گا پاکستان شاہینز کو انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے ۔پی سی بی کے مطابق کیمپ کے لئےکھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔