کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہال آف فیم میں شمولیت کے بعد ثناء میر پاکستان پہنچی تو واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے ایئرپورٹ پر ثناء میر کو خوش آمدید کہا۔وہ آئی سی سی کے ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر ہیں۔