کراچی( نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر) ہاکی کے سابق کھلاڑیوں اور حلقوں نے پی ایچ ایف ہیڈ کورٹر میں بعض سابق ہاکی اولمپئینز اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں کو داخل ہونے سے روکنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی ہیروزکی توہین قرار دیا ہے، واضح رہے لاہور میں پی ایچ ایف کے دفتر جانے والے بعض کھلاڑیوں کو دفتر میں داخل نہیں ہونے دیا گیا تھا ،فیڈریشن کے ایک اعلی ترین عہدے دار نے بعض کھلاڑیوں کے اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عاید کردی ہے، باوثوق ذرائع کے مطابق پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدے دار سابق ہاکی اولمپئینز انجم سعید، سابق سلیکٹر وکوچ دانش کلیم اور پانچ انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی پی ایچ ایف کے ہیڈ کوارٹر پہنچے تو وہاں کے عملے سے دروازہ کھولنے سے انکار کردیا ،کھلاڑیوں میں سے ایک نے جنگ سے کہا کہ ہاکی کھلاڑیوں پر فیڈریشن نے دروازے بند کر کے اچھا قدم نہیں اٹھایا ہے۔