ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیٹریاٹ فورم کے زیر اہتمام طورخم بارڈر پر افغان فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے میجرعلی جواد شہید اور زخمی فوجیوں سے اظہار یکجہتی اور افغان فوج کی جارحیت کے خلاف کچہری چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت پی پی ایف کے چیئرمین حمزہ شاہد لودھی نے کی ،اس موقع پر سہیل شاہ ،امیر قریشی ، ظفر عزیز ودیگر نے شرکت کی ،جبکہ کارکنوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی اور افغانی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ افغانستان کو منہ توڑ جواب دیا جا ئے۔