• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پتہ نہیں جیل میں کیا ہوگا مگر میں تیار ہوں، عمران خان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جیل جانے کے لیے تیار ہوں، پتہ نہیں کہ جیل میں کیا ہوگا، مگر میں تیار ہوں، اس کا مجھے یا میری سیاست کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے موجودہ اقدامات اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ گرفتاری کی کوشش سے وہ وعدے پورے کیے جارہے ہیں جو نواز شریف سے کیے گئے تھے، ابھی ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے نہیں ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس بار انہیں گرفتار کرلیا جائے گا، حکومت کا مقصد الیکشن سے پہلے انہیں راستے سے ہٹانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا کوئی جرم نہیں، نواز شریف پاناما کیس میں جیل گئے تھے، میرے اوپر 80 مقدمات بنائے گئے، ایک بھی ایسا نہیں جو ثابت ہوجائے۔

ادھر حکام کا کہنا ہے کہ ایسے تمام الزامات بے بنیاد اور فضول ہیں جن کا کوئی ثبوت نہیں، اس طرح کے جھوٹ اور الزامات کا مقصد سیاسی مفادات حاصل کرنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید