• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

اسلام آباد کی ضلعی کچہری کے اندر اور اطراف کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت کے باہر اسلام آباد پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

کاغان روڈ اور جوہر روڈ پر خاردار تاریں لگا کر راستہ بلاک کردیے گئے ہیں جبکہ کچہری کے اطراف میں سیمنٹ کے بلاکس سے بھی سڑک بند کردی گئی ہے۔

کچہری کے چاروں دروازوں پر سیکیورٹی چیکنگ گیٹس نصب کردیے گئے ہیں اور سائلین کو چیکنگ کے بعد کچہری کی حدود میں داخل ہونے دیا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید