انسپکٹر جنرل (آئی جی) گلگت بلتستان پولیس محمد سعید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محمد سعید کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا سے گریڈ 20 کے پولیس افسر ڈار علی خٹک کو آئی جی گلگت بلتستان مقرر کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے نئے آئی جی گلگت بلتستان کو زمان پارک سے پولیس واپس بلوانے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق محمد سعید کو زمان پارک سے پولیس نفری واپس نہ بلوانے پر عہدے سے ہٹایا گیا۔