وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو مردم شماری پر اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کل وزیراعظم سےمردم شماری پر تفصیلی ملاقات کروں گا، ابھی تک بھروسہ نہیں مردم شماری کا کام ٹھیک ہورہا ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ مردم شماری پر تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ مردم شماری پر تحفظات کی کئی وجوہات ہیں۔