• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ: زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں شدید بارش اور سیلاب، 13افراد جاں بحق

ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 13 افراد جاں بحق جبکہ سیلابی ریلوں میں بہہ کر متعدد افراد لاپتا ہو گئے۔

ترکیہ کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں ادیامان اور شانلی عرفہ میں منگل کی رات سے شروع ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں عارضی پناہ گاہوں میں مقیم 11 افراد شانلی عرفہ اور ایک سالہ بچے سمیت 2 افراد ادیامان میں جاں بحق ہوئے، دونوں علاقوں میں سیلابی ریلے میں متعدد افراد اور گاڑیاں بھی بہہ گئیں۔

حکام نے ادیامان اور شانلی عرفہ میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے ان علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید