• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فوج نے مالٹا پرچم بردار ٹینکر کو آبنائے ہرمز پار کرنے سے روک دیا، سینٹ کام

فوٹو: ایکس / سینٹ کام
فوٹو: ایکس / سینٹ کام 

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے مالٹا پرچم بردار ٹینکر کو آبنائے ہرمز پار کرنے سے روک دیا۔

سینٹ کام ترجمان نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایجیوس فانوریوس ٹینکر کو ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر روکا، جو ایرانی تیل نہیں لے جا رہا تھا۔

ترجمان سینٹ کام کا کہنا ہے کہ متعدد ٹینکرز کو روکا جو ایرانی تیل نہیں لے جا رہے تھے، ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر ٹینکرز کو روکا، ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی بدستور برقرار ہے۔

اس سے قبل سینٹ کام نے جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ یو ایس ایس ابراہم لنکن سی وی این -72 بحیرہ عرب میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں ایران کے خلاف امریکی ناکہ بندی کا نفاذ بھی شامل ہے۔

سینٹ کام کے مطابق امریکی افواج اب تک 65 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ چکی ہے جبکہ 4 جہازوں کو ناکارہ بنایا گیا ہے تاکہ ایران کی بندرگاہوں سے آمدورفت کو روکا جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی ناکہ بندی اپریل 2026 سے نافذ ہے اور اس کے تحت آبنائے ہرمز اور خطے کے دیگر بحری راستوں پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید