• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہلی میں 2 خواتین کیساتھ تشدد و ہراسانی کے بھیانک واقعے کا انکشاف

---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی دارالحکومت دہلی میں 10 مئی کی صبح چائے پینے کے لیے ڈھابے پر آنے والی 2 خواتین کے ساتھ مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ، تشدد اور ہراسانی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ چند افراد نے پہلے ان پر نازیبا جملے کسے اور پھر مخالفت کرنے پر حملہ کر دیا، ملزمان نے ان کے کپڑے پھاڑ دیے، بدتمیزی کی، نسلی توہین آمیز الفاظ استعمال کیے اور بانس کی لاٹھی سے بھی حملہ کیا۔

متاثرہ خواتین میں سے ایک آسام جبکہ دوسری بہار سے تعلق رکھتی ہیں۔

متاثرہ خواتین نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ حملے کے دوران وہاں موجود لوگ تماشہ دیکھتے رہے، کچھ ہنستے بھی رہے، مگر کسی نے مدد نہیں کی۔

خواتین نے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی جس میں ملزمان کو گالیاں دیتے اور ویڈیو روکنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دہلی کی پولیس کے مطابق ویڈیو اور نگرانی کے لیے نصب شدہ کیمروں کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، مقدمہ درج کر کے 4 ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزمان مختلف نجی اداروں کے ملازمین ہیں۔

متاثرہ خواتین نے بتایا ہے کہ اس حادثے کے بعد شدید خوف اور ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، ایک خاتون کے مطابق وہ اب تک نہ ٹھیک سے کھا پارہی ہیں اور نہ سو پا رہی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید