• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

حکومت نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 293 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت 2 روپے 56 پیسے اضافے کے بعد 190 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید