حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد میں ایم کیوایم لندن کے کارکنوں کا قلعہ چوک سے ایم کیوایم پاکستان کے زونل آفس تک ریلی‘ زونل آفس پر نعرے بازی ‘ایم کیوایم پاکستان کے کارکن بھی نکل آئے ‘دونوں گروپوں میں تلخ کلامی۔ حیدرآباد پریس کلب پر بھی ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کی احتجاج کی اطلاع پرپولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی تاہم ایم کیو ایم لندن کے کارکن نہیں پہنچے ‘پولیس کی بھاری نفری کئی گھنٹے انتظار کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔ زونل آفس پر ایم کیوایم لندن کے کارکنوں نے بانی متحدہ کے حق میں زوردار نعرے بازی کی ۔ریلی کی قیادت ایم کیوایم لندن کے زونل رہنما ظفر راجپوت کررہے تھے تاہم دونوں گروپوں میں تلخ کلامی کے باوجود کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔