سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ معمولی کیس ہے، اس میں عمران خان کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے۔
دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرکے ان کی مقبولیت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔
نواب اسلم خان رئیسانی نے مزید کہا کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، انہوں نے الیکشن جے یو آئی کے ٹکٹ پر ہی لڑنے کا اعلان کیا۔