• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالرز کی قلت کے باعث آئی پی پیز کو ادائیگیاں رُک گئیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک میں ڈالرز کی قلت کے باعث انڈیپنڈنٹ پاور پلانٹس (آئی پی پیز) کو ادائیگیاں رک گئیں۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پیک کے تحت لگیں چینی آئی پی پیز کے بقایاجات ڈیڑھ ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چین کے کوئلے کے پاور پلانٹس کو ادائیگیاں رُکی ہوئی ہیں۔

سی پی پی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جب ڈالرز ہیں ہی نہیں تو کہاں سے ادائیگی کریں، عدم ادائیگیوں کے باعث کوئلے پر لگی آئی پی پیز کی مشکلات سے آگاہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق صورتحال ڈالرز کی دستیابی کی صورت میں ہی بہتر ہوگی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سی پیک کے تحت ساہیوال، پورٹ قاسم اور حب میں کوئلے پر پاور پلانٹس لگے ہوئے ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید