• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نازیبا ویڈیوز اور سنگین الزامات پر بات کرتے ہوئے حریم شاہ روپڑیں


پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کی اور کہا کہ میرے شوہر کو مجھ پر بہت اعتماد ہے، وہ گزشتہ دنوں کھڑے ہونے والے تنازعات اور وائرل ویڈیوز پر گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

حریم شاہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ میری ویڈیوز وائرل ہوئی وہ مکافات عمل تھا تو ان کو کہوں گی کہ میں نے جس کی بھی ویڈیوز وائرل کی اس میں میری کوئی غلطی نہیں تھی، چاہے وہ مفتی قوی ہوں یا پھر شیخ رشید وہ لوگ غلط تھے اس لئے اقتدار میں ہونے کے باوجود خاموش رہے جبکہ سائبر کرائم ، ایف آئی اے جیسے بہت سے ادارے تھے جن سے وہ رابطہ کرسکتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کسی کی بھی ماں ، بہن ، بیٹی کے ساتھ کچھ غلط ہوتا نہیں دیکھ سکتی میں نے جو کچھ کیا وہ مجھے ٹھیک لگا اس لئے میں یہ نہیں کہوں گی کہ میرے ساتھ جو ہوا وہ مکافات عمل تھا۔

حریم شاہ نےکہا کہ انہوں نے ٹک ٹاکر صندل خٹک کو لاہور، کراچی اور دبئی میں اپنے ساتھ بہنوں کی طرح رکھا اور اس نے جس تھالی میں کھایا اسی میں چھید کردیا۔

انہوں نے کہا کہ عائشہ ناز اور صندل خٹک میرا فون استعمال کرتی تھی کبھی میں بھی ان کا فون استعمال کرتی تھی جیسے عام گھروں میں ہوتا ہے لیکن عائشہ ناز نے میرے علم میں لائے بغیر میرے اکاؤنٹ سے پیسے اپنے اکاؤنٹ میں بھجوائے۔

انہوں نے کہا کہ ان دونوں نے مجھے ہر بار ڈسا، صندل خٹک میرے ساتھ 7 سے 8 سال رہی لیکن میں نے کبھی اسے روزہ رکھتے، نماز پڑھتے نہیں دیکھا، اسے قرآن کا ایک لفظ پڑھنا نہیں آتا، اس نے جھوٹا قرآن اُٹھایا، پانچویں جماعت تک تعلیم حاصل کرکے میڈیا پر کہتی ہےکہ انٹر کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس لڑکی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، وہ کہا کرتی تھی کہ اگر مشہور ہونے کے لئے اسلام مخالف تنظیم جوائن کرنا پڑی تو وہ بھی کرلوں گی اور آج لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے خانہ کعبہ کا غلاف پکڑ کر تصاویریں لگا رہی ہے اور مجھ پر جھوٹی شادی، بچہ ضائع کروانے اور ایک بیٹی کی ماں ہونے کے الزامات لگا رہی ہے۔

اس دوران حریم شاہ جذباتی ہوکر رونا شروع ہوگئیں، دریں اثنا انہوں نے کہا کہ وہ سچی ہیں اور ان الزامات کے خلاف صندل خٹک پر ہتک عزت کا کیس کریں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید