• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سائبر خطرات سے تحفظ کا معاہدہ

ابوظہبی (نیوز ایجنسی )اسرائیل اور متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کے درمیان سائبر خطرات سے تحفظ کیلئے معاہدہ ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ اسرائیلی سائبر انٹیلیجنس کمپنی اور یو اے ای کی ٹیلی کام کمپنی کے مابین ہوا ہے۔ اسرائیلی کمپنی سائبر حملوں کو ٹریک کرنے، ان کی نشاندہی کرنے اور سرکاری اور نجی اداروں کو ممکنہ سائبر حملوں کیلئے الرٹ جاری کرتی ہے۔تین سالہ معاہدے کے تحت اماراتی کمپنی اسرائیل سے سائبر حملوں کے متعلق فوری معلومات کے تبادلے اور اپنے انفرااسٹرکچر کو سائبر حملوں سے بچانے کیلئے پلیٹ فارم تشکیل دے گی۔

دنیا بھر سے سے مزید