• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، مزار پر حملے کے دو مجرموں کو سزائے موت سنا دی گئی

کراچی(نیوزڈیسک)ایران میں مزار پر حملے کے دو مجرموں کو سزائے موت سنا دی گئی جبکہ دیگر کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ایرانی میڈیا کے مطابق شاہ چراغ مزار حملے کے دیگر 3 ملزمان کو 5 سے 25سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ایران کے شہر شیراز کے شاہ چراغ مزار میں فائرنگ سے 15افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔ شاہ چراغ مزار میں فائرنگ کا واقعہ گزشتہ برس اکتوبر میں پیش آیا تھا، مزار میں حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

دنیا بھر سے سے مزید