• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی سے گواڈیلوپ جانے والی پرواز سوا 8 گھنٹے بعد واپس فرینکفرٹ اتر گئی

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) جرمنی سے گواڈیلوپ جانے والی پرواز منزل پر پہنچنے کی بجائے درمیان راستے سے ہیں سوا 8 گھنٹے بعد واپس فرینکفرٹ اتر گئی۔ کنڈور ایئر لائنز کی پرواز ڈی ای 3800 گزشتہ روز جرمنی کے شہر فرینکفرٹ ایئرپورٹ سے مقامی وقت کے مطابق 01:13 پر فرانسیسی حکومت کے زیر انتظام جزیرے گواڈیلوپ کے شہر پوائنٹ-اے-پیٹر کے لیے روانہ ہوئی۔ بوئنگ 767 چار گھنٹے کا طویل سفر طے کرکے معمول کی 35 ہزار فٹ کی بلندی اور 850 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے منزل کی طرف رواں دواں تھا کہ روانگی کے ٹھیک 4 گھنٹے بعد پائلٹ نے ازورس پر یو ٹرن لیا۔ یہ طیارہ اڑان کے 8:10 گھنٹے بعد فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید