• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی رکن کانگریس ڈاکٹر آصف سے وزیراعظم آفس کا رابطہ

امریکی ڈیموکریٹک رکن کانگریس ڈاکٹر آصف سے وزیراعظم آفس کا رابطہ ہوا جس میں پاکستان کی سیاسی صورتحال پر امریکن کانگریس مین کے حالیہ بیانات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سےگزر رہا ہے، آپ جیسے دوستوں کی ضرورت ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے بھی امریکی رکن کانگریس ڈاکٹر آصف کو فون کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر آصف نے کہا کہ ان کا کام اور دوستی صرف پاکستان کے ساتھ ہے، پاکستان کی بہتری اور انسانی حقوق کے لئے کام جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر آصف کچھ روز قبل امریکی وفد کے ساتھ پاکستان آئے تھے اور عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید